حقائق پرمبنی خبردی تو’’طوفان‘‘برپاہوگیا،گالم گلوچ عام بات ہوگئی،مہربخاری پروگرام’’سٹوڈیو1‘‘میں پھٹ پڑیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سینئراینکرپرسن مہربخاری نےحقائق پر مبنی خبردینے پرگالم گلوچ کے کلچر پر’’سٹوڈیو1‘‘میں دل کھول کر سب بتادیا۔

سینئر اینکر پرسن مہر بخاری نے پروگرام’’سٹوڈیو1‘‘میں میزبان سید عمران شفقت اورامدادسومروکیساتھ گفتگو کرتےہوئے کہا کہ صحافی کا کام صرف خبر کورپورٹ کرناہوتا ہے،خبر میں تبصرے یا تجزے شامل نہیں کئے جاتے،میں نے بھی اپنی خبر میں صرف خبر ہی شیئر کی تھی میں نے کوئی تجزیہ یا تبصرہ شامل نہیں کیاتھا،جو حقیقت تھی وہ بیان کردی مگرمیری خبر کے بعد’’طوفان‘‘برپا ہوگیا۔

سینئر اینکرپرسن مہربخاری نے مزید کہا کہ صحافیوں کوگالیاں پڑنا اب معمول کی بات ہوچکی ہے،ان کا کہنا تھا جب عمران خان کی سزاکے حوالے سے میں نے خبر شیئرکی تو مجھے بہت گالیاں نکالی گئیں اور کہا گیا’’تمہیں کیسے پتا تھا؟یہ سزا ہوگی‘‘۔

مہربخاری نے یہ بھی کہاسیاسی جماعتوں کوصحافی اور ایکٹوسٹ میں فرق کرنا چاہئے۔مہربخاری نے کہاکہ ہمیں حقائق پر مبنی خبرشیئر کرنے پر’’ٹاؤٹ‘‘کے طعنے دیئے جاتے ہیں،جھوٹ الزامات عائد کئے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہاجاننے کیلئےنیچےدیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button