سہیل آفریدی کو اگر مگر کیساتھ دو ٹوک پیغام

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوسہیل آفریدی کو اگرمگر کیساتھ دوٹوک پیغام مل گیا۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کی وزیرا عظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ سہیل آفریدی کو واضح طور پر یہ پیغام دے دیا گیاہے کہ بس بھئی بہت ہوگیا،اب آپ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر صورت وفاق کیساتھ تعاون کرنا پڑے گا،اگرآپ نے تعاون نہ کیا تو پھر خیبر پختونخوا میں گورنر راج سمیت تمام آپشن کھلے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی اور بھی ملاقات عنقریب طے پا گئی ہیں۔




