لاڑکانہ: بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں تیسری عالمی تحقیقی کانفرنس اختتام پذیر

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں صحت کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر منعقد ہونے والی تیسری عالمی تحقیقی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی جبکہ دو روزہ سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 85 تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر یوشیاکی تاکایا نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ اور اورک ٹیم کو سراہا. ماہرین کے مطابق کانفرنس نے تحقیق، جدت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا.

مزید خبریں

Back to top button