ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیسیں بڑھا دی گئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے فیسوں کی نئی حد مقرر کر دی ہے جس کے تحت 19 بڑے میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ کیا گیاہے ، نئی فیس 17 لاکھ سے 2 2لاکھ روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے ۔
اسلام آباد کے نجی میڈیکل کالج کی فیس سب سے زیادہ 21 لاکھ 47 ہزار مقرر کی گئی ہے ، فیسوں میں اضافے کا اطلاق2024-25سے تمام سالوں کے طلبا پر یکساں ہو گا، 20نجی میڈیکل کالجز کی فیس اضافے کے کیسز آڈٹ رپورٹ کی عدم موجودگی پر مسترد کر دیئے گئے ۔
کیسز مسترد ہونے والے اداروں کی گزشتہ سیشن کی فیس 18لاکھ،رواں برس 18 لاکھ 90 ہزار رہے گی، متعلقہ نجی میڈیکل کالجز کو زائد فیس لینے کی اجازت نہیں ہو گی، خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو 20لاکھ جرمانہ،رجسٹریشن معطلی ہو گی،زائد وصول کی گئی فیس1ماہ کے اندر طلبا کو واپس کی جائے۔



