سائنس دانوں کی انسانی خلیات سے تیار کردہ سور کے گردے کی پہلی کامیاب پیوند کاری

بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں سائنس دانوں نے انسانی خلیات سے تیار کردہ سور کے گردے کی پہلی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔

طب کی دنیا میں انقلابی پیشرفت ہوئی ہے،بارسلونا کے انسٹی ٹیوٹ آف بایو انجینئرنگ آف کاتالونیا (آئی بی ای سی)میں ماہرین نے خلیاتِ انسانی سے بنائے گئے گردے کے آرگنوئیڈز کو زندہ سور کے گردوں کے ساتھ کامیابی سے جوڑا ہے،یہ تجربہ ابھی پری کلینیکل مرحلے میں ہے۔

مگرماہرین کاکہنا ہےکہ مستقبل میں اس سے گردوں کےمریضوں کےلیےپیوند کاری کے نئےامکانات پیدا ہونگے، پروجیکٹ کی سربراہ ڈاکٹرنوریہ مونتسرات کے مطابق،یہ ٹیکنالوجی اعضا کی مرمت اور انکی عمر بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

سائنس دانوں کاکہنا ہےکہ اب وہ کم وقت میں ہزاروں آرگنوئیڈز تیارکرسکتے ہیں،جومستقبل میں انسانی ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال کیےجاسکیں گے،ماہرین کےمطابق یہ پیشرفت اعضا کی پیوند کاری کے میدان میں ایک نیا باب ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button