وزیرآباد:ڈاکٹر فرحان الکبیر نے ایم ایس نیورو سرجری کا امتحان پاس کر کے تحصیل کے پہلے نیوروسرجن کا اعزاز حاصل کر لیا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرآباد کا اعزاز ،سول اسپتال وزیرآباد میں تعینات میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرحان الکبیر نے ایم ایس نیورو سرجری کا امتحان پاس کر لیا ،ڈاکٹر فرحان الکبیر علی پور چٹھہ وزیرآباد سے تعلق رکھتے ہیں اور سول اسپتال وزیرآباد میں میڈیکل آفیسر تعینات ہیں ان کو تحصیل وزیرآباد کا پہلا نیوروسرجن بننے کا اعزاز حاصل ہے ڈاکٹر فرحان الکبیر کو نیورو سرجری کا امتحان پاس کرنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال وزیرآباد ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن ،ڈاکٹر خرم لطیف (ای این ٹی) ڈاکٹر امولک اعجاز (آرتھو پیڈک سرجن) ڈاکٹر سعود (ڈی ایم ایس ) ڈاکٹر عثمان بدر ، ڈاکٹر وقاص اعظم ،صحافیوں افتخار احمد بٹ،سید ضمیر کاظمی،صابر حسین بٹ ،سیف اللہ بٹ ،رانا شبیر حسین ،کاشف محمود خان،فیصل رضا ،رضوان اللہ چیمہ،رانا قدیر احمد ،ندیم مغل ، منظور حسین پھول ، وقاص خالد ہاشمی و دیگر نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔



