ایم بی سومرو کیساتھ ہیں،سندھ حکومت ان کے مسائل سنے،ارباب انور جبار

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)تھرکول بلاک ٹو میں اینگرو پاورجن تھر لمیٹیڈ کے ملازم ٹاپ پروگریسو پرسن محمد بخش سومرو کو جبری طور پر ملازمت سے نکالنے کے خلاف وہ گزشتہ دو سال سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن کوئی ان کی بات سننے والا نہیں۔ آخرکار تنگ آکر انہوں نے دھمکی دی ہے کہ مجھے بحال کیا جائے، بصورت دیگر میں خود کو آگ لگا لوں گا۔
اس حوالے سے جی ڈی اے اور ارباب گروپ کے رہنما، سابق ضلعی ناظم ارباب انور عبدالجبار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم محمد بخش سومرو کے ساتھ ہیں۔ ہم انہیں مشورہ دیں گے کہ اپنی جان کو نقصان پہنچانا درست عمل نہیں، وہ ہمت نہ ہاریں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ارباب انور عبدالجبار نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ محمد بخش سومرو کی شکایات سنے اور ان کا حل نکالے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان کی زندگی میں اس کی مشکلات نہ سنی جائیں تو بعد میں کمیٹیاں بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
میں ایک بار پھر سندھ حکومت اور تھرکول بلاک ٹو کی انتظامیہ سے کہوں گا کہ محمد بخش سومرو کی بات سنی جائے اور ان کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔



