میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےلیاری پر بننے والی فلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان کردیا

گجرات کا قصاب چئیرمین پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کررہا ہے،مرتضٰی وہاب

میئرکراچی مرتضی وہاب نےلیاری پر بننے والی فلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان کردیا۔

میئرکراچی مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہاگجرات کا قصاب چئیرمین پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کررہا ہے،لیاری پرجوچیزکی ہے وہ سازش ہےاس ہم قانونی کارروائی کریں گے،جب ہم نے سفارتی فرنٹ پر بلاول نے کامیابی سے مقدمہ لڑا۔

مرتضی وہاب نےامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم پرتنقید کرتےہوئےکہا اگرتم کام نہیں کرسکتے تھے تو اقتدارنہیں لیناچاہیےتھا،کیاصرف پریس کانفرنس اوردھرنوں کےلیےہوآپ لوگ؟بارہ لاکھ لینے کے باجود آپ ڈھکن نہیں لگاسکتے تویہ شرمندگی کی بات ہے۔

مزیدکہا یہ علاقہ حافظ نعیم الرحمن کاہےلیکن کام یہاں ہم کررہےہیں،ان منافقوں کوروڈ کٹنگ نہیں کرنے دیں،اگلے ہفتےانہیں ایکسپوزکروں گا،تسبیح ہمارےہاتھ میں بھی ہےداڑھی ہمارے والوں کی بھی ہے،یہاں وہ لوگ قابض ہیں جوکہتےتھےہم نجات دہندہ بنیں گے،کراچی کے کھمبےجماعت اسلامی کے جھنڈوں کے لیے بنےہیں،اس پرپہلےسے پابندی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button