مئیر کراچی کی گل پلازہ آمد پر تاجروں کا احتجاج،شدید نعرے بازی،3روزہ سوگ کا اعلان

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد میئر کراچی جب وہاں پہنچے تو لوگوں نے ان کیخلاف شدید نعرے بازی شروع کردی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی گل پلازہ آمد پر لوگ میئر میئر قاتل میئر کے نعرے لگا رہے تھے،ایک اور ویڈیو میں بھی لوگوں کو میئر کراچی نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور بیشتر حصے پر کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ پر مکمل قابو پانے کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے فائر فائٹرز کام کررہے ہیں،سب سے پہلے2فائر ٹینڈرز یہاں پہنچے،ابتدائی15منٹ میں بتا دیا گیا تھا کہ آگ شدید نوعیت کی ہے،ہمارا سارہ عملہ یہاں11بجے موجود تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پریشان ہیں تکلیف میں ہیں مجھے اپنے لوگوں کے حوصلے بلند کرنے ہیں،65 افراد اس آگ لگنے کے واقعے میں لاپتہ ہیں۔

دوسری طرف سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد نے پیر کو یوم سوگ اور کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا) نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button