میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے جناح باغ میں لاٹھی چارج کی حقیقت کھول دی

کراچی(جانوجاٹ پی کے)میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کراچی کے جناح باغ میں لاٹھی چارج کی حقیقت کھول دی ۔اپنے بیان میں کہاپی ٹی آئی کو نہیں،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو خوش آمدید کہا،کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے تقریب سےخطاب میں کہا سہیل آفریدی جہاں گئے سو یا دو سو لوگ استقبال کرتے نظر آئے مہمان نوازی کرکے خیبرپختونخوا کےعوام کومحبت کا پیغام دیا ہے،پیپلزپارٹی رواداری کو فروغ دینا چاہتی ہے،رواداری کا یہ مطلب نہیں آپ قانون ہاتھ میں لیں،کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔مرتضٰی وہاب نےکہا سیکیورٹی مہیا کرنے کےلیےکرکٹ کھیلنےوالوں کو ہٹایا گیا تھا، پہلے بھی خودکش بمبار اس طرح کی سرگرمیوں کو نشانہ بناچکےہیں،سہیل آفریدی ہمارا مہمان ہے سیکورٹی فراہم کرنا ذمہ داری ہے،سڑک بلاک کرنے کے ہرگز ہم حامی نہیں ہیں،باغ جناح چھوڑو،کے ایم سی کے کسی چھوٹے گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرو۔



