گلین میکسول کاپی ایس ایل کا حصہ بننے کا فیصلہ
آئی پی ایل کو بائے بائے کہنے والے بڑے انٹرنیشنل اسٹار نے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آئی پی ایل کو بائے بائے کہنے والے بڑے انٹرنیشنل اسٹار نے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی اسٹار گلین میکسول نے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا،پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے گلین میکسول کو ڈائریکٹ سائن کرلیا ۔گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدر آباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔گلین میکسویل نے اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے کرکٹرز آئی پی ایل کو چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔



