13پاکستانی مویشی چورسعودی عرب میں پکڑے گئے

جدہ(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی چوروں نے دنیا میں پاکستان کو بدنام کردیا،سعودی عرب نے 13پاکستانی مویشی چوروں کو گرفتار کرلیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مویشیوں (بھیڑوں) کی چوری کے الزام میں13پاکستانیوں کو طائف میں گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق  ملزمان مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس نے ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد  پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button