مولانا ظفرعلی خان کی صحافتی اور تحریک آزادی کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،طاہر حسین زیدی

وزیرآباد(نامہ نگار)مولانا ظفر علی خان کی ملی، صحافتی اور تحریک آزادی کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیرآباد کے صدر ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی نے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی برسی کے موقع پر چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مظاہر حسین زیدی، مہر محمد رفیق بھٹہ، میاں صبیح الرحمن ، راشد رفیق بھٹہ، ڈاکٹر

سید رضا سلطان، ڈاکٹر سید تصور حسین زیدی، محمد خالد مغل، ڈاکٹر ثمر طاہر، ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر اکبر حسین، فیصل محمود اور ڈاکٹر زیڈ اے کمال، مختار احمد کنگ فش بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ظفر علی کے افکار ،شاعری اور ان کی جدو جہد سے نئی نسل کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔بعد ازاں چیمبر کے ممبران نے صدر چیمبر ڈاکٹر طاہر حسین زیدی کی قیادت میں بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مظاہر حسین زیدی، مہر محمد رفیق بھٹہ، میاں صبیح الرحمن ، راشد رفیق بھٹہ، ڈاکٹر

سید رضا سلطان، ڈاکٹر سید تصور حسین زیدی، محمد خالد مغل، ڈاکٹر ثمر طاہر، ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر اکبر حسین، فیصل محمود اور ڈاکٹر زیڈ اے کمال بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button