ماتلی میں لین دین کے تنازع پر قتل،پولیس نے چند گھنٹے میں ملزم گرفتار کرلیا

ماتلی(رپورٹ:ذیشان احمد گدی/جانو ڈاٹ کام)ماتلی شہر میں رقم کے لین دین کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 45سالہ کشمیری محلے کا رہائشی وقار احمد راجپوت کو قتل کر دیا گیا ۔

ماتلی ریلوے اسٹیشن کی پرانی عمارت کے قریب رقم کے لین دین کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس دوران ملزم محمد رفیق چڈھڑ نے وقار احمد راجپوت پر خنجر کے پے در پے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ماتلی محمود احمد خان پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی دوسری جانب ماتلی پولیس نے جدید حکمت عملی اپناتے ہوئے فوری کارروائی کی اور چند ہی گھنٹوں میں مرکزی ملزم محمد رفیق چڈھڑ کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے آلہ قتل خنجر بھی برآمد کر لیا گیا ملزم کے خلاف مقتول کے چچا کی مدعیت میں ماتلی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آئندہ بھی اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button