ماتلی میں ڈکیتی کی واردات نے سنسنی پھیلادی

ماتلی (رپورٹ/محمدراحیم گدی،جانو ڈاٹ پی کے)ماتلی اور ٹنڈو غلام حیدر کے سنگم پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقدی، سی ڈی ڈریم ٹو موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل فون کی ڈکیتی کی واردات نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے، تفصیلات کے مطابق یہ واردات ماتلی کے معروف پراپرٹی اور قانونی دستاویزات تیار کرنے والے ڈرافٹر قاسم میمن کے صاحبزادے ارشد قاسم اور معشوق ميمڻ کے ساتھ اس وقت پیش آئی جب وہ شام کے وقت آفس سے اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ اطلاع ملنے پر ماتلی پولیس اور ٹنڈو غلام حیدر پولیس دونوں موقع واردات پر پہنچ گئیں اور ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا، متاثرہ شہریوں اور مقامی لوگوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں سیکیورٹی بڑھانے اور پولیس گشت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button