ماتلی،موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا ملزم گرفتار

ماتلی(رپورٹ:ذیشان احمد گدی /جانو ڈاٹ پی کے)ماتلی میں موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات پہلکارا کے علاقے میں شہری بشیر احمد زئنور سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی تھی۔ واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سنیچنگ میں ملوث ایک ملزم پیار علی لغاری کو گرفتار کر لیا، جو فلکارا کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button