ماتلی میں ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کی مبینہ خودکشی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج

ماتلی(رپورٹ ذیشان احمد گدی/ جانو ڈاٹ پی کے)مٹھی اسپتال میں ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کی مبینہ خودکشی کے واقعے کے خلاف ماتلی میں شیخ برادری کی جانب سے فلکارا چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی شیخ اتحاد کے محمد نواز شیخ ڈاکٹر امتیاز شیخ مہر اللہ محمد عمر ابوبکر عبد الرحمن ودیگر نے شرکاء نے ماتلی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا اس موقع پر شیخ اتحاد سندھ الائنس کے ڈاکٹر امتیاز شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکریم ایک شریف النفس انسان تھے جن پر جھوٹے الزامات لگا کر ان پر شدید ذہنی دباؤ ڈالا گیا اور انہیں خودکشی پر مجبور کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ یہ دراصل قتل ہےانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالکریم کو خودکشی پر مجبور کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے



