مٹیاری:بلاک شدہ قومی شناختی کارڈز کی بحالی کے حوالے سے ڈی ایل سی کمیٹی کا اجلاس

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی ہدایت پر عوام کے بلاک شدہ قومی شناختی کارڈز کی بحالی کے حوالے سے آج ڈی ایل سی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو مٹیاری اقراء جنت کی صدارت میں منعقد ہوا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اقراء جنت نے کہا کہ بلاک شدہ قومی شناختی کارڈز کا مسئلہ عوام کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ اس کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور نادرا کے ساتھ مل کر جلد عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں ضلع کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی شناختی کارڈز سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور بہت جلد شکایات کا ازالہ کر دیا جائے گا۔



