میسی کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا جدید طیارہ توجہ کا مرکز

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)سٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت میں ان کا پرتعیش جیٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جو دنیا کے مہنگے اور جدید طیاروں میں شامل ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹ کے مطابق لیونل میسی کا یہ نجی طیارہ گلف اسٹریم ہے، جو دنیا کے مہنگے اور جدید طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔
میسی نے یہ طیارہ 2018 میں 15 ملین ڈالر میں خریدا تھا، طیارے پر میسی کا ذاتی رنگ نمایاں ہے، اس کی دم پر ان کی مشہور جرسی نمبر 10 درج ہے، جبکہ طیارے کی سیڑھیوں پر ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو اور بچوں تیاگو، ماتیو اور سیرو کے ناموں کے ابتدائی حروف کندہ ہیں۔
نجی جیٹ کے اندر 14 آرام دہ ریکلائننگ سیٹس، ایک جدید کچن، 2 باتھ رومز اور دیگر سہولیات موجود ہیں، جو میسی اور ان کے اہلِ خانہ اور ٹیم کو سفر کے دوران مکمل آرام فراہم کرتی ہیں۔



