مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن،5دہشتگرد جہنم واصل،اسلحہ برآمد

مستونگ(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردکوئٹہ سبی قومی شاہراہ کو بند کرکے سکیورٹی فورسز اور عام عوام کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 5 ایس ایم جیز،7 دستی بم اور 3موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں مستونگ کے مقامی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دیگر فرار دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔



