صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ72سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

پاکستان،بھارت اور بنگلادیش میں استاد عبداللہ

جامشورو(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ72سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شہنائی نواز استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمے کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج کوٹری میں ادا کی جائے گی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم استاد عبداللہ کی تدفین آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں کی جائے گی،استاد عبداللہ برصغیر میں شہنائی کے عالمی شہرت یافتہ فنکار تھے، انہوں نے کئی دہائیوں تک شہنائی کے فن سے پہچان بنائی۔پاکستان،بھارت اور بنگلادیش میں استاد عبداللہ کی شہنائی کو غیرمعمولی پذیرائی ملی، انہوں نے کئی قومی و عالمی ثقافتی میلوں میں شہنائی کا فن پیش کیا۔

مزید خبریں

Back to top button