لیون میسی انڈیا میں’’پھنس‘‘گئے

کولکتہ(جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی شہر کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی آمد کے موقع پر بدنظمی اور ناقص انتظامات کے باعث ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

ناقص انتظامات کے باعث شائقین شدید غصے کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے۔میسی مختصر وقت،تقریباً دس منٹ کے لیے سٹیڈیم میں موجود رہے جس پر مداحوں میں مایوسی پھیل گئی۔میسی کے اردگرد سیاسی رہنماؤں اور وزراء کا ہجوم تھا،جس کی وجہ سے عام شائقین انہیں دیکھ بھی نہ سکے۔مداح کا کہنا تھا کہ میسی نے اپنی آمد پر نمائشی فٹبال بھی نہیں کھیلی جبکہ منتظمین کی جانب سے شاہ رخ خان کی آمد کے دعوے بھی پورے نہ ہو سکے۔لیونل میسی کے قیام کے ہوٹل کے باہر جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے بھی پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق میسی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے تھےجس کے باعث سکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہجوم کے بڑھتے دباؤ اور امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے معمولی لاٹھی چارج اور دیگر اقدامات کرنا پڑے۔انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ کارروائی ضروری تھی۔

مزید خبریں

Back to top button