بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دینگے،ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پرشکیان کا کہنا ہے کہ بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ایک پیغام میں ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے کہا کہ ایران کو نقشے سے مٹانے کی دھمکی امریکا کی مایوسی ظاہر کرتی ہے، دشمن کی دھمکیاں ہمیں مزید مضبوط اور متحد بناتی ہیں۔صدر مسعود پرشکیان نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنیوالوں کیلئے آبنائے ہرمز بند ہے، آبنائے ہرمز ہمارے دوست ممالک کیلئے کھلا ہے، ہم میدان میں بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔



