علیمہ خان نے مشعال خان کو’’جھوٹی‘‘قراردیدیا،مشعال خان کا بھی پلٹ کر جواب

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کو’’جھوٹا‘‘قراردے دیا۔علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشعال یوسفزئی عمران خان کی خیر خواہ نہیں ہے،ان کو جھوٹ بولنے کا ٹارگٹ ملا ہوا ہے وہ ٹی وی پر بیٹھ کر مسلسل جھوٹ بولتی ہیں۔
مشعال خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کو عمران خان نے بیانات دینے سے منع کررکھا ہے۔مشعال خان نے کہا ہوسکتا ہے علیمہ خان کی ویڈیو اے آئی کی بنیاد پر ہو۔
علیمہ خان کا مشال یوسفزئی کے متعلق بیان۔ مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیان کو AI کہہ دیا۔ کہا کہ عمران خان نے انکو بیان دینے سے منع کیا ہے۔ اس لئے وہ بیان AI ہوگا۔ مشال @AkMashal pic.twitter.com/IkoJPoFs2p
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) February 3, 2026



