دہشتگردی بند کرو!ماسکو فارمیٹ میں افغانستان کی کھچائی،پاکستان سمیت ریجن کے تمام ممالک کا ایکا

افغانستان اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں کرے گا،روس میں ماسکو فارمیٹ نے طالبان کو وارننگ دیدی

ماسکو(نیٹ نیوز)افغانستان اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں کرے گا،روس میں ماسکو فارمیٹ نے طالبان کو وارننگ دیدی۔ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشتگردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

دہشتگردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ

انسدادِ دہشت گردی کیلئے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا ناگزیر قرار دیا گیا۔ فریقین نے کہا کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک یا عالمی امن کے لیے خطرہ بننے سے روکا جائے۔ افغانستان پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے۔ افغانستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں کسی بیرونی فوجی ڈھانچے یا تنصیبات کا قیام ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔ واضح کیا گیا کہ ایسی بیرونی تنصیبات سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔شرکاء نے ایک بار پھر آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام اور افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کا عزم دہرایا۔

مزید خبریں

Back to top button