مریم نواز کی عوام سے ہنگامی حالات میں لیٹ نائٹ شاپنگ سے گریز کرنے کی اپیل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاہے کہ تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی کی جائے، زائد اور ناجائز کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر عوام لیٹ نائٹ شاپنگ سے گریز کریں، ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ نہ کریں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو بحران میں جراتمندانہ فیصلوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مشکل حالات میں قوم کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بہادر قومیں مشکل حالات کا اتحاد، صبر اور دانش مندی سے مقابلہ کرتی ہیں۔



