مریم نواز کا کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا افتتاح، 3400خواتین کھلاڑیوں کی شرکت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا افتتاح کردیا جس میں 3400خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ  مریم نواز کی آمد پر جوش و خروش  سے استقبال کیا گیا، تقریب میں وزرا ، ارکان اسمبلی ، ویٹرن کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں بچیوں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پورے اسٹیڈیم  میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، ہر ڈویژن کی ایتھلیٹ نے پنک گیمز کی مشعل لے کر اسٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور مشعل روشن کی۔

مزید خبریں

Back to top button