کھلے مین ہول کے افسوسناک واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)داتا دربار کے قریب ترقیاتی کاموں کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

کھلے مین ہول میں خاتون کے اپنے بچے سمیت گرنے کے رپورٹ شدہ واقعے کی مکمل، شفاف اور باریک بینی سے تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی چوبیس (24) گھنٹوں کے اندر اپنی جامع رپورٹ سفارشات سمیت وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی، جس میں واقعے کے ذمہ داروں کا تعین بھی شامل ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button