2026یوتھ کا سال،پنجاب بھر میں آئی ٹی سینٹربنانے ،لیپ ٹاپ سکیم،سکالر شپ میں اضافہ،مریم نواز نے کئی خوشخبریاں سنادیں

لودھراں(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لودھراں میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب ،بڑے اعلانات کردیے۔

 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا2026،یوتھ کا سال قرار دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا طلبہ کواگلے سال ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پورے پنجاب میں آئی ٹی سٹیز بنانے کاا علان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا سنٹر لاہور میں بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اگلے سال سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ اور ایک لاکھ سکالر شپ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سکلڈ نوجوانوں کے لئے پرواز کارڈ متعارف کرانے کا اعلان

سپر ہیروز میرے پیارے بچوں اور بچیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو مبارکباد اور شاباش دیتی ہوں،لیپ ٹاپ اور سکالر شپ حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد اور شاباش دیتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا بچوں نے محنت کرکے اپنے، والدین اور میرے خواب پورے کیے،بچوں کو سکالر شپ، ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔ان سکیموں سے بھی بڑھ کرمزید اپنے بچوں کے لئے بہت کچھ کریں گے،راولپنڈی، لاہور، ملتان، لیہ، بھکر، ساہیوال کی وزیرا علیٰ بھی ہوں سب میرے لیے برابر ہیں،تمام بچوں سے اس پلیٹ فارم سے وعدے کرتی ہوں آپ تمام خوابوں کو حقیقت کا رنگ دیا جائے گا،2026تمام طلبہ و طالبات کے لئے بڑے بڑے پیکچز متعارف کرانے جارہے ہیں۔اپنی چھت، اپناگھر سکیم سے ایک لاکھ 25 ہزار گھر بن رہے ہیں۔50ہزار بن چکے،70ہزار سے زائد گھر بن رہے ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا جن کے پاس پلاٹ نہیں ان کو اپنی زمین، اپنا گھر سکیم سے تین مرلہ کا پلاٹ دینے جارہے ہیں،پورے صوبے کو یکساں طور پر ستھرا پنجاب کے اہلکار صاف کررہے ہیں،پورے صوبے کے تمام شہر اور دیہات تک کو صاف ستھرا بنایا جارہا ہے۔پورے پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر میں کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button