جیل میں میری شوگر کم ہو گئی،ہاتھ کانپنے لگے، میں چیخی لیکن کوئی نہیں آیا،مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں اس فورم پر کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتی،میں نے جیل کاٹی ہےجیل کاٹ کر جو دیکھا پھر اصلاحات کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیل میں ایک روزمیری شوگرکم ہوگئی تھی مدد کیلئے چلائی لیکن کوئی نہ آیا، میرے ہاتھ کانپ رہے تھے ایک گڑ والی بوتل تھی وہ بھی گر گئی، مجھے ٹوٹی بوتل سے گڑ کھانا پڑا جس میں کانچ شامل تھا، اسی لیے اب جیل میں ایمرجنسی پینک بٹن متعارف کروایا ہے، آخری وقت میں اپنی والدہ کونہ دیکھ سکی آج انکی سالگرہ ہے،میری والدہ کہتی تھیں جس تن لاگے سو تن جانے،مجھ پر جو گزری اس کو دیکھ کر جیل ریفارمز کی ہیں، چوبیس گھنٹے قید تنہائی میں رہتی، صرف کھانا دروازے پر چھوڑ کر دستک دے کر چلے جاتے،ایک کمرہ تھا جس کے آدھے حصے کو بغیر پارٹیشن واش روم کا درجہ دیا گیا تھا،مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ جائے نماز کہاں رکھوں۔مریم نواز نے خطاب سے پہلے پنجاب میں جیل اصلاحات سے متعلق ڈاکومینٹری چلوائی۔

مزید خبریں

Back to top button