سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرینگے ،کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان

ننکانہ صاحب(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ بیساکھی تہوار کی تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر اور ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد نے کمشنر لاہور ڈویژن کو بریفنگ دی۔

مریم خان نے ننکانہ صاحب دورہ کے دوران شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ جات اور بچہ وارڈ کی تزئین و آرائش کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی ایم ایس ڈاکٹر افتخار محی الدین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہین فاطمہ اے سی ننکانہ ثناء شرافت سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button