ملک دشمنی آزادی اظہار رائے نہیں،اداروں کیخلاف سازش کی اجازت نہیں دینگے ،نفاق پھیلانے والے غدار!مریم اورنگزیب

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے )پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ریاست میں نفاق پھیلانے والوں کو غدار قرار دے دیا ہے۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمنی آزادی اظہار رائے نہیں،اداروں کیخلاف سازش کی اجازت نہیں دینگے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے دفاع میں زیرو ٹالرنس ہے،کسی بھی ادارے کیخلاف ہرزہ سرائی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی نے آج تک معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص پر ٹویٹ نہیں کیا۔ملکی تاریخ میں ایک ہی 9مئی ہو سکتاہے بار بار نہیں ہو سکتا۔



