پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب،گھروں،مارکیٹوں کے کیمرے سیف سٹی سے منسلک ہوں گے
گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک کرنے کا حکم

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)مریم نوازکا تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم،پنجاب پولیس کو سکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔تعلیمی اداروں کیلئےسکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دے دی گئی۔پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیورزاور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔
پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے،سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ری ویو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حکم دیا ہے کہ گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک کئے جائیں۔پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کی سہولت اورآسانی کیلئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیاجائے گا
دوسرے صوبوں کے شہریوں کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ مرتب کرنے کا مقصدغیرقانونی افغانوں کے درمیان فرق واضح کرنا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نمایاں عوامی مقام ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی نگرانی سے خالی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔



