پنجاب حکومت آلو کی اضافی پیداوار برآمد کرنے کیلئے بین الاقوامی منڈیاں تلاش کر رہی ہے، مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں آلو کی اضافی پیداوار برآمد کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں قازقستان سے بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اس سال پنجاب میں 12ملین میٹرک ٹن آلو کی پیداوار ہوگی جو پچھلے سال سے 25 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یہ بات یقینی بنا رہی ہے کہ آلو کی قیمتیں مستحکم رہیں اور کسانوں کو منصفانہ منافع ملے، پنجاب حکومت وفاقی حکومت سے مل کر آلو برآمد کرنے کیلئے  نئی منڈیاں تلاش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں قازقستان کے ساتھ بات چیت میں آج بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ  کوشش جاری ہے کہ آئندہ ہفتوں میں آلو کیلئے  مزید بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے، ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ اضافی پیداوار کو خرچ کیا جائے تاکہ کسانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خیال رہے کہ ملک میں اس بار آلو کی گرتی قیمتوں سے کاشت کاروں کے ساتھ مڈل مین بھی پریشان ہیں اور ڈھائی تین لاکھ روپے فی ایکڑ لاگت والی آلو کی فصل کے 50 ہزار دینے والا بھی کوئی نہیں جس جے باعث نئی فصل لگانا بھی نا ممکن ہو گیا۔

مزید خبریں

Back to top button