سرگودھا:آتش بازی اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ملزمان گرفتار

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)تھانہ ساجد شہید پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کر کے نہ صرف شہریوں کے سکون میں خلل ڈالا بلکہ ان کی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ آتش بازی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button