دیپالپور،دھی رانی پروگرام کے تحت90اجتماعی شادیاں

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)دھی رانی پروگرام کے تحت90اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام۔دیپالپور کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوکاڑہ میں 90 مستحق بیٹیوں کے شرعی فریضہ کی ادائیگی کی گئی، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چوہدری غلام رضا ربیرہ، شگفتہ فیصل، لیگی رہنما راؤ محمد اجمل، اے ڈی سی ایف اینڈ پی چوہدری عبدالجبار گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خاں سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کو 2 لاکھ روپے سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز بھی دیے گئے، صوبائی وزیر نے متوسط گھرانے کی بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہیں ودا کیا، اجتماعی شادیوں کی پر مسرت تقریب میں سٹیج پر روایتی بھنگڑے کی پرفارمنس پیش کی گئی، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام سوشل سیکٹر کا جامع پروگرام ہے، یہ پروگرام پنجاب کے متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کی عزت اور تحفظ کا ضامن بن چکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا عزم کام اور صرف کام ہے، اوکاڑا کی بیٹیوں کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی فلاح کا ایک اور وعدہ وفا کر دیا، متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کی شادیوں کے طریقہ کار کو بغیر سفارش میرٹ پر سرانجام دیا جا رہا ہے، سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ بیٹیوں کے والدین کو شادیوں کے لیے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کی مکمل ذمہ داری اٹھائی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست فلاح عامہ کے اقدامات سے ہی فرائض سر انجام دیتی ہے، اس موقع پر نو بیاہتا جوڑوں اور ان کے اہل خانہ نے اجتماعی شادیوں کی انجام دہی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

 

مزید خبریں

Back to top button