پی ایس ایل 11 :مارنس لبوشین میں حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کے کپتان مقرر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
فرنچائز نے اس تقرری کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا، جہاں 26 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں ایک نجی طیارہ شہرِ حیدرآباد کے اوپر فضا میں کاغذی پرچیاں گراتا دکھایا گیا، جن پر لکھا تھا’مارنس لبوشین کو کپتان مقرر کیا گیا ہے’۔
واضح رہے کہ لبوشین نے پی ایس ایل کے تاریخی پلیئرز ڈرافٹ سے قبل براہِ راست سائننگ کے ذریعے کنگز مین کو جوائن کیا تھا، تاہم معاہدے کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔
پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔
حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اپنی پی ایس ایل 11 مہم کا آغاز لاہور قلندرز کے خلاف افتتاحی میچ سے کرے گی، جو 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



