بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے، مارک بچر

سابق انگلش کرکٹر مارک بچر نے  پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔

مارک بچر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے، آئی سی سی کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہوں۔

سابق انگلش کرکٹر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا ایک گروپ میں ہونا طے شدہ فارمولا ہے، باقی ٹیموں کے معاملے میں سب ضابطے کے تحت ہوتا ہے،  چیمپئنز ٹرافی میں بھی بھارت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا،  جس کی وجہ سے دیگر ٹیموں کا پروگرام بھی متاثر ہوا لیکن بنگلا دیش کو وہ رعایت نہیں ملی۔

مارک بچر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے معاملے میں بھارت ہمیشہ اپنی مرضی چلاتا آیا ہے اور پاکستان کو برداشت کرنا پڑتا رہا ، لیکن ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نہ کھیلنے کا اعلان آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے لیے دھچکا ہے ۔ اب پاکستان نے جو کیا ہے آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر دباو ڈالنے کے لیے یہ اس کے پاس واحد ذریعہ تھا ۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button