مریم نفیس نے شوہر سے لڑائی کے دوران اپنایا گیا دلچسپ اصول بتا دیا

کراچی(jano.pk)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے شوہر سے لڑائی کے دوران اپنایا گیا دلچسپ اصول بتا دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ مریم نفیس نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ شوہر امان احمد لڑائی یا اختلاف کی صورت میں ایک اصول پر عمل کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا رشتہ مزید مضبوط رہتا ہے۔
مریم نفیس نے بتایا کہ ہمارے درمیان ایک اصول ہے، یا یوں کہہ لیں ایک روایت، جب میرے اور امان کے درمیان کوئی بحث یا جھگڑا ہوتا ہے تو ہم میں سے ایک شخص کمرے سے باہر چلا جاتا ہے، ہم ایک دوسرے سے تھوڑا وقفہ لیتے ہیں اور اگلے دن ناشتے کے وقت بات کرکے معاملہ حل کر لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ مسئلہ فوراً حل کرنا چاہیے، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ وقفہ لینے سے چیزیں زیادہ بہتر طریقے سے سلجھ جاتی ہیں، اس دوران ہم دونوں اپنی کمزوریوں پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں، وہ شوہر امان احمد کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور 6 ماہ کے بیٹے عیسیٰ کی والدہ ہیں۔



