مریم نواز کا ارفع کریم کو 14ویں برسی پر خراجِ تحسین: “پاکستان کی ہر بیٹی ارفع بن سکتی ہے”

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ارفع کریم کو ان کی 14ویں برسی کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ نو سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارفع کریم کی علمی اور فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ پاکستان کی قابلِ فخر اور باعثِ ناز بیٹی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ارفع کریم نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن سے اپنے سفر کا آغاز کیا، جسے موجودہ اور آنے والی نسلیں مزید عروج تک لے جا سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع فراہم کرنے کے لیے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ بھی شروع کیا گیا ہے، جس سے ہر بیٹی ارفع کریم بننے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہے۔ مزید برآں، اس پراجیکٹ میں بہترین غیر ملکی اداروں کے کیمپس بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی آئی ٹی تعلیم اور کیریئر کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button