ماریہ بی نے خواجہ سرا کی بولتی بند کردی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے خود کو خواجہ سرا قرار دینے والے سماجی رہنما ڈاکٹر مہرب معز کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر سخت رد عمل دیا ہے۔ماریہ بی پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر اور کاروباری شخصیت ہیں جو ملک میں ایل جی بی ٹی کیو اور صیہونیت کے خلاف اپنے مؤقف کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔مہرب معز اعوان بھی ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا شخصیت ہیں جو اکثر ماریہ بی پر تنقیدی بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، خاص طور پر جب ماریہ بی ٹرانس جینڈر افراد کے معاملے پر آواز اٹھاتی ہیں۔حال ہی میں مہرب معز اعوان نے الزام لگایا کہ ماریہ بی کے شوہر ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہے اور مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپ پر انہیں پیغامات بھیج کر ملاقات کی پیشکش کرتے تھے۔

اس معاملے پر ماریہ بی نے مہرب معز کو سخت جواب دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی وارننگ دیدی۔

ماریہ بی نے کہا ’معیز ڈارلنگ، کیا آپ کو معلوم نہیں کہ سوشل میڈیا پر جعلی ایڈیٹس پوسٹ کرنا جرم ہے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ اس بات سے واقف ہیں، مگر اس شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جس نے ماضی میں خود اپنے بارے میں بھی جھوٹ بولا ہو۔

مزید خبریں

Back to top button