زمینی فوج کے بغیر ایران جنگ کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں، مارکو روبیو

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ زمینی فوج کے بغیر ایران جنگ کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا، ایران جنگ کے اہداف حاصل کرنے کے قریب ہے، ایران کی جنگ طویل تنازع نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول وصولی کا ایرانی منصوبہ ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی کرائسز گروپ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکا کی طرف سے ایران پر زمینی حملہ کیا جا سکتا ہے۔
بین الاقوامی کرائسز گروپ کے ممبر علی وائز نے کہا تھا کہ ایران کے توانائی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملے عالمی بحران پیدا کر سکتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 روزہ مہلت کا مقصد عالمی مارکیٹس میں افراتفری کم کرنا اور فوجی آپشنز تیار کرنا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق علی وائز کا کہنا تھا کہ سفارتکاری اس مرحلے پر غالب ہونے کا امکان کم ہے، دونوں جانب کوئی فیصلہ کن کامیابی حاصل نہیں اور کوئی حقیقی اخراج حکمت عملی نہیں، دونوں ممالک کے پاس اپنے خفیہ حربے موجود ہیں جس سے کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔



