امریکا نے افغانستان کو ناجائز حراست میں رکھنے والی ریاست قرار دیدیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے افغانستان کو ناجائز حراست میں رکھنے والی ریاست قرار دے دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا افغانستان ناجائز حراست کی سرپرستی کرنے والا ملک ہے، افغان طالبان مراعات حاصل کرنے کیلئے دہشت گردی کے حربے استعمال کررہے ہیں، طالبان کا دباؤ موجودہ انتظامیہ پر کام نہیں کرے گا۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ افغانستان تمام امریکی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے، طالبان کو ڈینیل کوئل، محبوب حبیبی سمیت حراست میں لئے گئے مختلف افراد کو رہا کرنا ہوگا۔



