سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں منظور احمد وٹو کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی حلقوں اور عوامی سطح پر گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میاں منظور احمد وٹو پنجاب کی سیاست کا ایک اہم نام رہے، انہوں نے مختلف ادوار میں صوبے کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا اور بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہے جبکہ اس کے علاوہ مختلف ادوار میں وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید خبریں

Back to top button