گھوٹکی:ڈپٹی کمشنر کا رہڑکی میں ڈسپنسری کا افتتاح، مقامی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی یقین دہانی

گھوٹکی (رپورٹ: وجے کمار چاولہ)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی میں شعبۂ صحت کی بہتری کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں، رہڑکی میں ڈسپنسری کے قیام سے مقامی لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈہرکی کے قریب رہڑکی میں نئی قائم شدہ ڈسپنسری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب اور ایم ایس ڈی ایچ کیو سرفراز علی شاہ سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتِ سندھ شعبۂ صحت کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ رہڑکی میں ڈسپنسری کے قیام سے نہ صرف رہڑکی بلکہ گرد و نواح کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ ڈسپنسری میں بنیادی سہولیات اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور اس سلسلے میں صنعتی اداروں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے تاکہ مقامی افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رونتی کچے میں تین روزہ میڈیکل کیمپ کے ذریعے متعدد افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں، اور کوشش کریں گے کہ رونتی میں مستقل بنیادوں پر ڈسپنسری قائم کی جا سکے.

مزید خبریں

Back to top button