لاڑکانہ: شاپنگ مال میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر بچہ تہہ خانے میں گر کر شدید زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں مقامی شاپنگ مال میں عملے کی مبینہ غفلت اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں معصوم بچہ محمد رافع گراؤنڈ فلور سے تہہ خانے میں گر کر شدید زخمی ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد بھی مال انتظامیہ کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ دیکھنے میں آیا اور خرید و فروخت معمول کے مطابق جاری رہی، زخمی بچے کے والد نے واقعے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے.



