علی پور چٹھہ کے قریب مال گاڑی کی3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

وزیرآباد (نامہ نگار)علی پور چٹھہ کے قریب مال گاڑی کی3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں.

لالہ موسیٰ میں قائم پی ایس او کے ڈپو میں کراچی سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پورا سال جاری رہتی ہے اور یہ ترسیل بذریعہ مال گاڑی کی جاتی یے، گزشتہ روز بھی لگ بھگ35بوگیوں میں پٹرول لے کر کراچی سے لالہ موسیٰ کے لیے روانہ ہونے والی ایم سی13مال گاڑی جب علی پور چٹھہ ریلوے اسٹیشن سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچی تو ایکسل کے ٹوٹنے کے باعث مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، بوگیوں کے الٹنے کی وجہ سے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا

 عینی شاہدین کے مطابق 10سے 12کلومیٹر دور سے مال گاڑی کی بوگیوں کے ایکسل ٹوٹنے کی آواز سنائی دے رہی تھی,واقعہ کے بعد ریلوے عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور حادثے میں متاثر ہونے والی بوگیوں کو لائن سے ہٹانے کا کام مکمل کرلیا۔متاثرہ بوگیوں سے آگے والی 15 بوگیوں کو انجن سمیّت لالہ موسیٰ روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button