ٹھٹھہ: خیبرپختونخوا کے ایم پی اے ملک لیاقت علی خان کا دورہ، بین الصوبائی ہم آہنگی کا مظاہرہ

ٹھٹھہ ( رپورٹ جاوید لطیف میمن جانو/پی کے )خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ملک لیاقت علی خان اپنے وفد کے ہمراہ ضلع ٹھٹھہ کے دورے پر پہنچے، جہاں الحرم بُکک ہوٹل میں نور داد مشوانی اور عرفان بُکک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ملک لیاقت علی خان کو محمد خان سلیمانخیل کی جانب سے روایتی پختون پگڑی پہنائی گئی، جبکہ سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پیش کی گئی، جو بین الصوبائی بھائی چارے اور ثقافتی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال بنی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک لیاقت علی خان نے سندھ کے عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ ایک تاریخی ضلع ہے، جس کی تہذیب اور ثقافت قابلِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے دورے قومی یکجہتی اور صوبوں کے درمیان محبت و احترام کو فروغ دیتے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے تاریخی شاہجہان مسجد کا دورہ کیا اور کہا کہ تاریخی ورثہ ہماری قومی شناخت اور قیمتی اثاثہ ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

دورے کے اختتام پر وفد ٹھٹھہ کی ثقافتی و تاریخی اہمیت کو سراہتے ہوئے بدین کے لیے روانہ ہو گیا۔ اس موقع پر ملک لیاقت علی خان کے ہمراہ ایاز خان (صدر ویلفیئر ضلع دیر)، عنایت اللہ (صدر تحصیل لال قلعہ پی ٹی آئی)، محمد سالم خان (جنرل سیکریٹری لال قلعہ)، امان اللہ خان، مکی شاہ، سکندر، ماہیل شاہ، ڈاکٹر شہباز، مقبول، شوکت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button