بچے  جنگ اور تشدد کی وجہ سے شدید مصائب کا شکار ہیں، ملالہ یوسف کا خواتین کے عالمی دن پر خطاب

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)سماجی کارکن  اور  نوبل انعام  یافتہ  ملالہ یوسف زئی نےکہا ہےکہ  وہ  ایران، غزہ  اور افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دل گرفتہ ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع  پر اقوام  متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بہت سے بچے  جنگ اور تشدد کی وجہ سے شدید مصائب کا شکار ہیں،  زخمی ہو رہے ہیں اور غیر جوابدہ رہنماؤں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔

ملالہ نے کہا کہ آپ اس ہفتے انصاف تک رسائی کے بارے میں بہت کچھ سنیں گے، لیکن حقیقی انصاف ایسا نہیں ہوتا جو ایک جگہ بچوں کی انسانیت کا دفاع کرے اور دوسری جگہ اسے نظر انداز کر دے۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ انصاف کو منتخب انداز میں نافذ نہیں کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button