ملالہ یوسفزئی کا ایران میں طالبات کی ہلاکت پر افسوس، عالمی برادری سے فوری کارروائی کی اپیل

لندن (جانوڈاٹ پی کے) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایران میں متعدد طالبات کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ شہریوں، خصوصاً بچوں کی اموات ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری فوری طور پر خطے میں تشدد روکنے کے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو شہریوں اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ ملالہ نے مزید واضح کیا کہ ہر بچے کو امن کے ساتھ جینے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے، اور یہ انسانی بنیادوں پر اولین ترجیح ہونی چاہیے۔



